11 Aug 2026
(لاہور نیوز) میکلوڈ روڈ پر ایک بینک کی بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ بینک کی بیسمنٹ میں لگی ہے، جبکہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، آتشزدگی کی وجہ اور کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
