11 Aug 2026
(لاہور نیوز) خود کو اطالوی سفارت خانے کا نمائندہ ظاہر کرنے والے جعل ساز گروہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق جعلساز گروہ کے سرغنہ سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمان نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے نام پر 45 لاکھ روپے ہتھیائے۔
اٹلی کے سفارت خانے کی این سی سی آئی اے میں درخواست پر کارروائی کی گئی۔
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
