اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عبداللہ طاہر قتل کیس: ہنی ٹریپ میں ملوث ٹک ٹاکر سے متعلق اہم انکشافات

11 Aug 2026
11 Aug 2026

(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ہنی ٹریپ میں ملوث ٹک ٹاکر سے متعلق اہم انکشافات سامنے آ گئے۔

پولیس  نے کہا کہ ٹک ٹاکر کا نام لاریب ہے،  سیالکوٹ کی رہائشی تھی، لاریب کی شادی عبداللہ طاہر کو قتل کرنے والے شوٹرز گینگ کے سرغنہ سے ہوئی، گینگ لیڈر سے خلع کے بعد لڑکی نے دوسری شادی کی، دوسرے شوہر سے علیحدگی کے بعد ٹک ٹاکر  نے دوبارہ شوٹرز گینگ کے لیڈر سے رابطہ کیا۔

پولیس  نے بتایا کہ  گینگ لیڈر  نے پہلا ٹاسک عبداللہ طاہر کو ہنی ٹریپ کرنے کا دیا، لڑکی نے عبداللہ طاہر کی تصویریں شئیر کیں، عبداللہ طاہر کی جانب سے جواب نہ آنے پر ٹاسک بدل دیا گیا، لڑکی کو دوسرا ٹاسک مقتول کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے کا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق  لڑکی نے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرکے قتل کے منصوبے کی تکمیل کی، عبداللہ طاہر  کے قتل کی ڈیل بیس کروڑ روپے سے زائد میں ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے