اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

11 Aug 2026
11 Aug 2026

(لاہور نیوز) ٹاؤن شپ پولیس کی حراست میں دو خواتین کی ہلاکت کے معاملے میں پوسٹ مارٹم رپورٹس سامنے آ گئیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹس کے مطابق دونوں خواتین پر تشدد ثابت نہیں ہوا اور دورانِ پوسٹ مارٹم ان کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین کے پھیپھڑوں پر سیاہ دھبے پائے گئے جبکہ انمول اور آمنہ کے دل کلاٹس سے بھرپور تھے۔

دونوں خواتین کے جگر، گردے اور معدے مکمل طور پر صحت مند پائے گئے، دونوں خواتین کی ہلاکت کے دو روز بعد پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکل بورڈ کے تمام ارکان کی حتمی رائے کے بعد نتائج مکمل کیے گئے۔

موت کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے خون اور جسمانی اعضا کے نمونے ہسٹوپیتھالوجی ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے