اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: تھانوں میں خواتین پولیس اہلکاروں کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کا فیصلہ

11 Aug 2026
11 Aug 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے خواتین کے تحفظ اور انہیں تھانوں میں بہتر سہولت فراہم کرنے کیلئے شہر کے تمام تھانوں میں خواتین پولیس اہلکاروں کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈی آئی جی فیصل کامران کے مطابق ہر تھانے میں مختلف شفٹوں کے دوران خواتین پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کر دی گئی ہے تاکہ خواتین سائلین کو ان کی موجودگی میں ڈیل کیا جا سکے صبح کی شفٹ میں ہر تھانے میں تین خواتین پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہیں، جبکہ شام کے اوقات میں ہر تھانے میں دو خواتین اہلکار موجود ہوں گی۔

ڈی آئی جی کے مطابق اس اقدام کا مقصد خواتین کو پولیس اسٹیشنز میں تحفظ اور سہولت فراہم کرنا ہے، خواتین سائلین کے معاملات بھی خواتین پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں دیکھے جائیں گے۔

انہوں  نے بتایا کہ لاہور پولیس میں خواتین اہلکاروں کی تعداد مجموعی نفری کا صرف 5 فیصد ہے، تاہم خواتین اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے