اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فرینڈز آف سیونٹینز تھیٹر ڈرامہ الحمرا میں پیش، پہلے ہی شو میں ہال ہاؤس فل

09 Aug 2026
09 Aug 2026

(لاہور نیوز) الحمرا میں فرینڈز آف سیونٹینز تھیٹر ڈرامہ پیش کردیا گیا، پہلے ہی شو میں ہال ہاؤس فل رہا جبکہ شہریوں نے ڈرامے میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا، شائقین کے قہقہوں سے الحمرا ہال گونج اٹھا۔

فرینڈز آف سیونٹینز کی نمایاں خصوصیات میں مضبوط کہانی، مؤثر پلاٹ اور معیاری مکالمے شامل ہیں۔ ڈرامے میں 1970 کی دہائی کی سماجی زندگی، انسانی رشتوں اور گھریلو ماحول کی خوبصورت عکاسی کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں معیاری فیملی تھیٹر کا احیاء اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن عوام کو معیاری، شائستہ اور بامقصد تفریح فراہم کرنا ہے، طویل عرصے بعد لاہوریوں کو شائستہ اور بامقصد فیملی تھیٹر دیکھنے کا موقع ملا ہے، فرینڈز آف سیونٹینز نئی نسل کو ماضی کے معاشرتی رنگوں سے روشناس کرانے کی ایک مثبت کاوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں فنونِ لطیفہ اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایسے منصوبے جاری رکھے جائیں گے، فیملی تھیٹر کا مقصد صرف تفریح فراہم کرنا نہیں بلکہ اس کے ذریعے مثبت اور بامقصد پیغام رسانی بھی ہے۔

فرینڈز آف سیونٹینز کا سکرپٹ سید انجم نے تحریر کیا ہے جبکہ ڈرامے کی ہدایات معروف اداکار وسیم عباس نے دی ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ میں معروف فنکار ہنی البیلا، قیصر پیا اور اشرف خان شامل ہیں، جبکہ مہر چوہدری، ایمان نور، عثمان راج، شیزہ بٹ اور احمد مغل بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ڈرامے کے پہلے شو میں عوام، صحافتی برادری اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور فنکاروں کی پرفارمنس کو سراہا۔

فرینڈز آف سیونٹینز 14 اگست تک الحمرا میں پیش کیا جائے گا، جہاں شہری معیاری اور بامقصد فیملی تھیٹر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے