(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی مجموعی دولت ایک ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔
رجب بٹ کا شمار پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبرز میں ہوتا ہے، انہوں نے تین سال سے بھی کم عرصے میں سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فالوورز حاصل کیے اور اپنی پرتعیش طرزِ زندگی کے باعث بھی اکثر خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آیا وہ کروڑ پتی ہیں یا ارب پتی؟ اس پر رجب بٹ نے جواب دیا کہ وہ گزشتہ سال باضابطہ طور پر ارب پتی بن گئے تھے۔
رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ ان کی مجموعی دولت 100 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے، وہ اس کامیابی پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں، تاہم یہ مقام انہیں 12 سال کی مسلسل محنت کے بعد حاصل ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوٹیوب، برانڈ پروموشنز اور دیگر تجارتی سرگرمیوں نے ان کی مالی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔نوٹ: رجب بٹ کی جانب سے اپنی دولت سے متعلق کیا گیا دعویٰ آزاد ذرائع سے تصدیق شدہ نہیں ہے۔
