اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.16 قیمت فروخت : 41.23
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.65 قیمت فروخت : 278.15
  • یورو قیمت خرید: 320.32 قیمت فروخت : 320.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.62 قیمت فروخت : 374.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.73 قیمت فروخت : 196.09
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.36 قیمت فروخت : 197.71
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.60 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.96 قیمت فروخت : 905.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مہر بانو کی موت کا مذاق اڑانے والی ریل پر سوشل میڈیا صارفین برہم

05 Aug 2026
05 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور مصنفہ مہر بانو کی جانب سے دوستوں کے ہمراہ بنائی گئی ایک ریل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، تاہم صارفین نے اسے مذاق کے بجائے نامناسب قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

مہر بانو نے چند سال قبل ڈراموں اور فلموں سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنے منفرد انداز اور بے باک سکرین پریزنس کے باعث اپنی پہچان بنائی۔

اداکارہ ان دنوں دوستوں کے ہمراہ شمالی علاقوں کی سیر پر ہیں، جہاں انہوں نے تفریح کے دوران ایک ایسی ریل بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ریل میں مہر بانو نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی موت کا ڈرامہ رچایا۔

ویڈیو کو پاکستانی نیوز رپورٹنگ کے انداز میں فلمایا گیا، جس میں مہر بانو ایک چٹان پر لیٹی ہوئی دکھائی دیں، جبکہ ان کے دوست رپورٹرز اور اہلِ خانہ کا کردار ادا کرتے نظر آئے۔ویڈیو میں ایسا تاثر دیا گیا ہے جیسے دورانِ سفر مہر بانو کی موت واقع ہو گئی ہو اور ان کے اہلِ خانہ کی چھٹیاں بھی اس افسوس ناک واقعے کے باعث خراب ہو گئی ہوں۔

یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دینے کے بجائے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے، کئی صارفین کا کہنا ہے کہ موت جیسے حساس موضوع کو مذاق کے طور پر پیش کرنا مناسب نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے