اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.16 قیمت فروخت : 41.23
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.65 قیمت فروخت : 278.15
  • یورو قیمت خرید: 320.32 قیمت فروخت : 320.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.62 قیمت فروخت : 374.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.73 قیمت فروخت : 196.09
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.36 قیمت فروخت : 197.71
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.60 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.96 قیمت فروخت : 905.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اپنی بیوی کو ایسی جگہ مت چھوڑیں کہ وہ ساری زندگی کچن میں رہے: احسن خان

05 Aug 2026
05 Aug 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کے نامور اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی کو کبھی ایسی جگہ نہ چھوڑیں کہ وہ ساری زندگی کچن میں ہی گُھسی رہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران احسن خان نے مردوں سے اپنی بیویوں کو خود مختار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اگر آپ کامیاب ہو رہے ہیں تو کوشش کریں آپ کی بیوی بھی ذاتی کامیابی دیکھے۔

انہوں نے کہا 'ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ بیوی ایک جگہ الجھی رہے، بچے پیدا کرے، سسرالیوں کا خیال رکھے اور بس، اگر کوئی عورت ایک ہی جگہ الجھ کر رہ جائے تو اس میں قصور خاوند کا ہوتا ہے'۔

احسن خان کا کہنا تھا 'میں ہمیشہ اپنی فیملی میں یہ بات کرتا ہوں کہ آپ کو اگر لگے کہ آپ ترقی کر رہے ہیں تو اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑیں اور اسے ساتھ لے کر چلیں، آپ ایسی جگہ اسے نہ چھوڑیں کہ وہ ساری زندگی صرف کچن میں رہے، جائے ضرور لیکن صرف بچوں کے مسئلوں میں نہ الجھی رہے'۔

اداکار نے تمام مردوں سے درخواست کی کہ 'اپنی عورتوں کو خود مختار بنائیں، انہیں اپنے ساتھ کھڑا کریں، اگر وہ آپ سے کم تعلیم یافتہ ہیں تو اسے تعلیم دلوائیں'۔

احسن نے اپنی مثال دی اور کہا 'میری بیوی مجھ سے زیادہ ہی پڑھی لکھی ہوگی، اسے بیکنگ کا شوق تھا میں اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا، اس کے علاوہ اس کے پاس ڈگری بھی ہے، میں نے اس سے کہا تم جاکر کورس کرو، بچوں کے ساتھ میں رہ لوں گا'۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے