(لاہور نیوز) مارکیٹ کمیٹی نے برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو اضافہ کردیا، جس کے بعد برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 468 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر زندہ کا تھوک ریٹ 309 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 323 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہر میں برائلر گوشت کی فروخت کے حوالے سے اوورچارجنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شہریوں کے مطابق بعض دکاندار صافی گوشت کے نام پر برائلر گوشت 590 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جس سے عوام کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے اوورچارجنگ کے خلاف کارروائی اور سرکاری نرخوں پر گوشت کی فروخت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت 268 روپے فی درجن پر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 7 ہزار 920 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
