اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل

09 Aug 2026
09 Aug 2026

(لاہور نیوز) گڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا ٹرانسپورٹ کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، ٹرانسپورٹ اڈوں سے گاڑیوں کی روانگی مکمل طور پر معطل ہے۔

ٹرانسپورٹرز نے مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کو مسترد کرتے ہوئے اسے کاروبار کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ منسوخ کیے گئے 7 ہزار 500 گاڑیوں کے لائسنس بحال کیے جائیں اور اضافی ٹیکسز واپس لیے جائیں۔

ٹرانسپورٹرز نے ٹریفک جرمانوں اور مختلف ٹریفک قوانین پر بھی اعتراضات اٹھاتے ہوئے حکومتی اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ہڑتال کے باعث مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت متاثر ہونے سے سامان کی ترسیل کا نظام بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے واضح کیا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے