(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سامنے آ گئی، برائلر کے نرخ میں 14 روپے فی کلو کمی کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 454 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 285 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 299 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 313 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب مارکیٹ میں برائلر کا صافی گوشت سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کئے جانے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں، شہریوں کے مطابق صافی گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
ادھر انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور نرخ برقرار ہیں، انڈوں کی سرکاری قیمت 268 روپے فی درجن مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 910 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔
