(لاہور نیوز) شہر میں ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری نرخ نظر انداز کیے جانے کے باعث صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں ایل پی جی 380 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جس کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں سوئی گیس کے بل بھی ادا کرنے پڑتے ہیں، جبکہ گیس کی عدم دستیابی یا کم پریشر کے باعث مہنگی ایل پی جی خریدنے پر بھی مجبور ہیں۔
مکینوں کے مطابق من مانی قیمتوں پر ایل پی جی کی خریداری سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ مہنگائی کے موجودہ دور میں اضافی اخراجات نے عام شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، من مانی قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور صارفین کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔
