اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم ڈیلرز کا حکومت کو مطالبات پر فوری فیصلے کا مطالبہ، پیر تک کا الٹی میٹم

08 Aug 2026
08 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیرِ پٹرولیم کو خط ارسال کرتے ہوئے حکومت سے اپنے مطالبات پر پیر تک واضح اور حتمی فیصلہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کو دی گئی دو ہفتوں کی مہلت ختم ہو چکی ہے، تاہم اس دوران ڈیلرز کے مطالبات پر کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوئی۔

چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن  نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 گھنٹے کے نوٹس پر ہونے والی تبدیلیوں کے باعث ڈیلرز کو مسلسل مالی نقصان کا سامنا ہے، ایسوسی ایشن کے چار بنیادی مطالبات میں سے کسی ایک پر بھی تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں  نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیلرز کو فوری طور پر فیصلے سے آگاہ کیا جائے تاکہ بڑھتی ہوئی بے چینی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

انہوں  نے خبردار کیا کہ اگر پیر تک مطالبات پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو ایسوسی ایشن اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہو گی۔

چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت، ڈیلرز اور عوام کے مفاد میں پیدا ہونے والے مسائل کا فوری حل ناگزیر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے