08 Aug 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو بیرونِ ملک مختلف لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیے۔
سپنر نعمان علی کو 27 ستمبر تک لنکا شائر کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنے کے لیے این او سی دیا گیا ہے۔
حسن نواز، حنین شاہ، نسیم شاہ اور عثمان خان کو کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور شاداب خان کو بھی سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کر دیے گئے ہیں۔
محمد حارث کو 7 اگست سے 20 ستمبر، عثمان طارق کو 8 اگست سے 18 ستمبر جبکہ اسامہ میر کو 7 اگست سے 21 ستمبر تک سی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹرز کو 19 اگست سے 21 ستمبر تک این او سی جاری کئے گئے ہیں۔
