اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا

07 Aug 2026
07 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا۔

ٹورنامنٹ کے میچ آفیشلز پینل میں 2 ریفریز اور 8 امپائرز شامل ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی اور کامران چودھری ٹورنامنٹ میں میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ علی نقوی اور کامران چودھری آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میچ ریفریز کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائرز آصف یعقوب، فیصل آفریدی، ناصر حسین اور راشد ریاض وقار ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے فرائض ادا کریں گے۔

دیگر امپائرز میں پی سی بی انٹرنیشنل پینل کے عبدالمقیت، سید امتیاز اقبال، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی شامل ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے 7 لسٹ اے میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ میں میچز کا آغاز دوپہر تین بجے ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے