اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.16 قیمت فروخت : 41.23
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.65 قیمت فروخت : 278.15
  • یورو قیمت خرید: 320.32 قیمت فروخت : 320.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.62 قیمت فروخت : 374.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.73 قیمت فروخت : 196.09
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.36 قیمت فروخت : 197.71
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.60 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.96 قیمت فروخت : 905.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں اضافہ، قیمت 475 روپے کلو مقرر

06 Aug 2026
06 Aug 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں برائلر مرغی کے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔

نئی سرکاری قیمت کے مطابق برائلر گوشت 21 روپے فی کلو مہنگا ہونے کے بعد 475 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، نئے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 300 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 314 روپے فی کلو اور پرچون مارکیٹ میں 328 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران برائلر مرغی کی قیمت میں مجموعی طور پر 29 روپے فی کلو اضافہ ہو چکا ہے، جس سے صارفین پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے، سرکاری نرخ کے مطابق انڈے 268 روپے فی درجن مقرر ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 7 ہزار 910 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے