اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.16 قیمت فروخت : 41.23
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.65 قیمت فروخت : 278.15
  • یورو قیمت خرید: 320.32 قیمت فروخت : 320.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.62 قیمت فروخت : 374.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.73 قیمت فروخت : 196.09
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.36 قیمت فروخت : 197.71
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.60 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.96 قیمت فروخت : 905.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

یکم جنوری 2028 سے حکومت کا قرض شریعہ کمپلائنٹ ہوگا: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

05 Aug 2026
05 Aug 2026

(ویب ڈیسک)ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2028 سے حکومت کا قرض شریعہ کمپلائنٹ ہوگا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ  نے کہا کہ ہم نے دو تین سالوں میں اسلامی بینکاری کی طرف کافی فاصلہ طےکیا ہے، بینکوں کے 29 فیصد ڈپازٹس اسلامی ہیں، بینکوں کے مجموعی قرضوں کا 40 فیصد اسلامی بینکوں نے دیئے ہیں۔

سلیم اللہ نے کہا کہ حکومت نے 2027 کےبعد کا خاکہ پیش کیا ہے، یکم جنوری 2028 سے حکومت کا قرض شریعہ کمپلائنٹ ہوگا، جہاں تک ممکن ہوا بیرونی قرضہ بھی شریعہ کمپلائنٹ طریقے سے حاصل ہوگا، حکومت اپنے روایتی قرضوں کی ادائیگی کرتی رہےگی، لیکن روایتی قرضوں کا رول اوور شریعہ کمپلائنٹ ہوگا۔

 

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے قرضوں کو شریعہ کمپلائنٹ کرنےکی حکمت عملی دی ہے، 40 قوانین میں ترامیم منتقلی کے مقررہ وقت تک مکمل کرلی جائیں گی، یکم جنوری 2028 سے تمام قرض شریعہ کمپلائنٹ ہوگا، رباء سے پاک خدمات کی بازار میں مانگ ہے، یکم جنوری 2028 سے مقامی بینک شریعہ اصولوں پرمبنی خدمات فراہم کریں گے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے