اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.16 قیمت فروخت : 41.23
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.65 قیمت فروخت : 278.15
  • یورو قیمت خرید: 320.32 قیمت فروخت : 320.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.62 قیمت فروخت : 374.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.73 قیمت فروخت : 196.09
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.36 قیمت فروخت : 197.71
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.60 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.96 قیمت فروخت : 905.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان توانائی کے شعبے میں سٹریٹجک تعاون، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

05 Aug 2026
05 Aug 2026

(لاہورنیوز) پاکستان اور ڈنمارک نے توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دیتے ہوئے سٹریٹجک سیکٹر کوآپریشن پروگرام کے آغاز کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے۔

 مفاہمتی یادداشت پر سیکریٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر فخرِ عالم عرفان اور پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر ماجا ڈیروس مورٹینسن نے دستخط کیے، جبکہ تقریب میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے خصوصی شرکت کی۔

معاہدے کے تحت پاکستان اور ڈنمارک توانائی کے شعبے میں حکومت سے حکومت (G2G) تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے اور تین اہم شعبوں پر مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا، جن میں طویل المدتی توانائی منصوبہ بندی، قومی گرڈ میں قابلِ تجدید توانائی کا مؤثر انضمام اور صنعتی شعبے میں توانائی کی استعداد کار میں بہتری شامل ہیں۔

اس پروگرام کے تحت ڈنمارک پاکستان کو طویل المدتی توانائی منصوبہ بندی کے لیے جدید تکنیکی معاونت فراہم کرے گا جب کہ ڈنمارک کے ماہرین وفاقی توانائی اداروں کے ساتھ مل کر جدید ٹیکنالوجی، مہارت اور تجربات کا تبادلہ کریں گے تاکہ توانائی کے شعبے کی ادارہ جاتی اور تکنیکی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان میں گرین انرجی کی جانب منتقلی کی رفتار تیز کرنے، صنعتی شعبے میں توانائی کے مؤثر استعمال کو فروغ دینے اور قومی موسمیاتی اہداف کو کم لاگت اور مؤثر انداز میں حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان یہ اسٹریٹجک شراکت داری صاف، محفوظ اور کم لاگت توانائی کے نظام کی تشکیل اور توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات کو مزید تقویت دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے