04 Aug 2026
(لاہور نیوز) پاکستان کے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کا نام سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی لوزان ڈائمنڈ لیگ کی جیولن تھرو مقابلے کی انٹری لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
لوزان ڈائمنڈ لیگ میں ارشد ندیم کے ساتھ بھارت کے نیرج چوپڑا سمیت دنیا کے صفِ اول کے جیولن تھرو ایتھلیٹس ایکشن میں نظر آئیں گے، جس کے باعث مقابلے کو شائقین کی بھرپور توجہ حاصل ہے۔
یہ عالمی معیار کا ایونٹ 21 اگست کو سوئٹزرلینڈ کے شہر لاوزان میں منعقد ہوگا، جہاں دنیا کے بہترین جیولن تھرو ایتھلیٹس اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
