اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.11 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 320.19 قیمت فروخت : 320.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.02 قیمت فروخت : 374.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.20 قیمت فروخت : 195.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.89 قیمت فروخت : 198.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.96 قیمت فروخت : 74.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.65 قیمت فروخت : 904.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جنوبی افریقہ کے مائیکل سمتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

04 Aug 2026
04 Aug 2026

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مائیکل سمتھ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

پی سی بی نے مائیکل سمتھ کی تقرری کی تصدیق کر دی۔ مائیکل سمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے۔ 46 سالہ مائیکل سمتھ کو دو سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

مائیکل سمتھ نے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی میں 7 ہزار 029 رنز بنائے جبکہ اپنے کیریئر میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں سکور کیں۔

مائیکل سمتھ لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن رکھتے ہیں اور تین ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائزز کے کوچنگ سٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں۔ مائیکل سمتھ ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے بھی بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

نئے بیٹنگ کوچ مائیکل سمتھ انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 19 اگست سے شروع ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے