اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.11 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 320.19 قیمت فروخت : 320.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.02 قیمت فروخت : 374.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.20 قیمت فروخت : 195.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.89 قیمت فروخت : 198.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.96 قیمت فروخت : 74.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.65 قیمت فروخت : 904.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ارشد ندیم کی کامن ویلتھ گیمز میں ناقص کارکردگی، اتھلیٹکس فیڈریشن نے نوٹس لے لیا

03 Aug 2026
03 Aug 2026

(لاہورنیوز) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کی توقعات کے برعکس کارکردگی کے بعد پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن (اے ایف پی) نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت، بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) ڈویژن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیڈریشن ذرائع کے مطابق اے ایف پی جلد حکومت کو ایک تفصیلی خط ارسال کرے گی، جس میں کامن ویلتھ گیمز میں قومی ایتھلیٹ کی تیاری، کوچنگ اور دیگر متعلقہ امور سے آگاہ کیا جائے گا۔

 ارشد ندیم نے گزشتہ کامن ویلتھ گیمز اور پیرس اولمپکس میں پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کی نگرانی میں تربیت حاصل کرتے ہوئے تاریخی کامیابیاں حاصل کی تھیں، تاہم اس بار ایک غیر کوالیفائیڈ کوچ کی نگرانی میں تیاری کے باعث پاکستان چار سال بعد ہونے والے اس بڑے ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر سکا۔

فیڈریشن ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چند افراد کی پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے ساتھ مبینہ مخالفت اور انتظامی اختلافات کے باعث قومی مفاد متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں میگا ایونٹ میں متوقع کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

 پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن حکومتی اداروں کو تمام حقائق سے آگاہ کرے گی تاکہ مستقبل میں قومی ایتھلیٹس کی تیاری، کوچنگ اور انتظامی معاملات کو بہتر بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے