اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.11 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 320.19 قیمت فروخت : 320.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.02 قیمت فروخت : 374.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.20 قیمت فروخت : 195.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.89 قیمت فروخت : 198.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.96 قیمت فروخت : 74.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.65 قیمت فروخت : 904.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ملک بھر سے 441 سکولز نیشنل ہاکی پورٹل پر رجسٹرڈ ہو گئے

03 Aug 2026
03 Aug 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک بھر میں ہاکی کے فروغ کیلئے جاری سکولز پروگرام میں اہم پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک 441 سکولز نیشنل ہاکی پورٹل پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

آئندہ دو ہفتوں کے دوران رجسٹرڈ سکولوں کی تعداد 1,000 تک پہنچنے کی توقع ہے۔

پی ایچ ایف کے مطابق ایک ہزار سکولوں کا ہدف مکمل ہوتے ہی رجسٹرڈ اداروں میں ہاکی کٹس اور دیگر کھیلوں کا سامان تقسیم کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا تاکہ طلبہ کو بہتر سہولتوں کے ساتھ کھیلنے اور تربیت حاصل کرنے کے مواقع فراہم کئے جا سکیں۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ سکول سطح پر ہاکی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ملک بھر کے اضلاع میں سند یافتہ ہاکی کوچز تعینات کئے جائیں گے، جو نوجوان کھلاڑیوں کی تکنیکی تربیت اور صلاحیتوں کو نکھارنے میں کردار ادا کریں گے۔

پی ایچ ایف نے مزید بتایا کہ ان اقدامات کے تسلسل میں فروری 2027 میں ملک کی پہلی نیشنل انڈر-15 ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں رجسٹرڈ سکولوں کے باصلاحیت کھلاڑی شرکت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے