اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.11 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 320.19 قیمت فروخت : 320.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.02 قیمت فروخت : 374.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.20 قیمت فروخت : 195.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.89 قیمت فروخت : 198.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.96 قیمت فروخت : 74.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.65 قیمت فروخت : 904.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس، ایس ایچ او سمیت عملہ معطل

04 Aug 2026
04 Aug 2026

(لاہور نیوز) غازی آباد کے علاقے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں لاہور پولیس نے غفلت پر سخت کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت پورے عملے کو معطل کر دیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز  نے غازی آباد تھانے کے ایس ایچ او سمیت تمام اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، اس کے علاوہ تھانے کے فرنٹ ڈیسک پر تعینات اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل انویسٹی گیشن ونگ سے تعلق رکھنے والے اے ایس آئی عمران پر ایک ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا الزام سامنے آیا تھا، واقعے کے بعد پولیس  نے ملزم اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ غفلت یا ذمہ داری میں کوتاہی کے تمام پہلوؤں کا تعین کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے