اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری نرخ چیلنج، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے روٹی مہنگی

03 Aug 2026
03 Aug 2026

(لاہور نیوز) اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں روٹی اور نان سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کئے جانے کی اطلاعات ہیں، اوپن مارکیٹ میں گندم 4 ہزار 650 روپے فی من تک فروخت ہو رہی ہے، جبکہ لاہور میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 125 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، 15 کلو آٹے کا تھیلا بھی 2 ہزار 150 روپے تک فروخت ہونے لگا ہے، لاہور سمیت کئی شہروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں نایاب ہے۔

ذرائع کے مطابق گندم مہنگی ہونے کے باعث لاہور میں 10 کلو آٹے کے تھیلوں کی یومیہ سپلائی میں ایک لاکھ بوری کی کمی آ گئی ہے، جبکہ شہر میں یومیہ طلب تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار بوریاں ہے۔

آٹے کی قیمت میں اضافے کے باعث تندوروں پر بھی روٹی مہنگی فروخت کی جا رہی ہے، رائیونڈ، ملتان روڈ، جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، ویلنشیا، اقبال ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں سادہ روٹی 22 سے 25 روپے جبکہ نان 30 روپے تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں، انارکلی، مال روڈ، اسلام پورہ، سنت نگر، باغبانپورہ اور شاہدرہ سمیت متعدد علاقوں میں روٹی 20 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافے سے تندور مالکان شدید مشکلات کا شکار ہیں اور آٹے کی بوری مہنگی ہونے سے روٹی کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے، ایسوسی ایشن کے مطابق موجودہ سرکاری نرخ پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔

دوسری جانب ڈی جی فوڈ امجد حفیظ کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 10 اور 20 کلو آٹے کی سپلائی بہتر ہے، ضلعی حکام کے مطابق سادہ روٹی کی سرکاری قیمت 14 روپے برقرار ہے اور اس پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے تندور مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تاہم مختلف علاقوں میں قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانا اب بھی ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے