(لاہور نیوز) برائلر مرغی کی قیمت میں 21 روپے فی کلو کمی کر دی گئی، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 454 روپے فی کلو مقرر ہو گئی۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے اور نیا ریٹ 285 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 299 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 313 روپے فی کلو فروخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں صاف گوشت 520 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جو سرکاری نرخ سے زیادہ ہے۔
ادھر انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، سرکاری نرخ کے مطابق انڈے 268 روپے فی درجن مقرر ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 7 ہزار 910 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں ماہ انڈوں کی قیمت میں مجموعی طور پر 42 روپے فی درجن تک اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث صارفین پر اضافی مالی بوجھ برقرار ہے۔
