اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اسٹیل سیکٹر کے لیے بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ

01 Aug 2026
01 Aug 2026

(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسٹیل سیکٹر کے لیے بجلی کے فی یونٹ استعمال پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ کر دیا ہے۔

نئے طریقہ کار کے مطابق مقامی اسکریپ استعمال کرنے والے اسٹیل میلٹرز 30 روپے فی بجلی یونٹ سیلز ٹیکس ادا کریں گے۔ 70 فیصد سے زائد درآمدی اسکریپ استعمال کرنے والے یونٹس کے لیے سیلز ٹیکس 5 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ای ایف ایس لائسنس یافتہ سپلائرز سے 70 فیصد سے زائد اسکریپ لینے والے یونٹس پر بھی 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس ہوگا۔

علاوہ ازیں کیپٹو پاور یا خود بجلی پیدا کرنے والے اسٹیل یونٹس 35 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس ادا کریں گے۔ ایف بی آر کے ریئل ٹائم سسٹم سے منسلک اہل یونٹس کے لیے سیلز ٹیکس 5 روپے فی یونٹ مقرر ہے جب کہ بجلی کے استعمال کی بنیاد پر ادا کیا گیا سیلز ٹیکس آؤٹ پٹ ٹیکس کے خلاف ایڈجسٹ کیا جا سکے گا۔

ماہانہ 5 لاکھ یا زائد بجلی یونٹس استعمال کرنے والے مینوفیکچررز کو اسٹیل میلٹر یا کمپوزٹ یونٹ قرار دیا جائے گا۔ مقررہ تاریخ تک سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے پر متعلقہ یونٹ کا بجلی کنکشن منقطع کیا جا سکے گا۔

اس سلسلے میں تمام ڈسکوز کو یکم جولائی 2026 سے نئی شرحوں پر سیلز ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں اسٹیل میلٹرز اور کمپوزٹ یونٹس کی فہرست ہر 3 ماہ بعد اپ ڈیٹ کی جائے گی۔ اہل اسٹیل مینوفیکچررز کی فہرست سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے ذریعے جاری کی جائے گی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے