اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں اضافہ، قیمت 473 روپے کلو مقرر

01 Aug 2026
01 Aug 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث برائلر گوشت اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 19 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی سرکاری قیمت 473 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم بازار میں صافی گوشت 560 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب زندہ برائلر کے فارم گیٹ ریٹ میں 13 روپے فی کلو کمی کے بعد نئی قیمت 298 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، ہول سیل سطح پر زندہ برائلر 399 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 326 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران برائلر گوشت کی قیمت میں مجموعی طور پر 48 روپے فی کلو تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادھر انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری قیمت 268 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 7 ہزار 910 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے