اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

داتا دربارعرس اور چہلم امام حسینؓ: لاہورمیں خصوصی صفائی پلان پرعملدرآمد، 700 سے زائد ورکرز تعینات

02 Aug 2026
02 Aug 2026

(لاہور نیوز) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 983ویں سالانہ عرس اور چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور نے خصوصی صفائی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

سی ای او شہریار عارف خان کے مطابق 2 سے 4 اگست تک جاری رہنے والے عرس کے دوران 700 سے زائد صفائی ورکرز داتا دربار، جلوس کے روٹس اور ملحقہ علاقوں میں فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ 180 سے زائد ورکرز تینوں شفٹوں میں داتا دربار کے اطراف صفائی کے انتظامات یقینی بنائیں گے۔

خصوصی صفائی پلان کے تحت بازار نوریہ، چوک نواب شاہ، کشمیری بازار، موچی بازار، ڈبی بازار، پانی والا تالاب، ترنم چوک، راوی روڈ، آزادی فلائی اوور، بھاٹی چوک، لوئر مال اور کربلا گامے شاہ سمیت اہم مقامات پر صفائی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

ستھرا پنجاب ایجنسی کے کمیونٹی انٹرفیس سوشل موبلائزر ونگ کی جانب سے شہریوں میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے اور ویسٹ بیگز کی فراہمی کے لیے آگاہی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں، جبکہ ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر کنٹرول روم سے صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

سی ای او کے مطابق داتا دربار اور ملحقہ راستوں پر اضافی ویسٹ کنٹینرز نصب کر دیے گئے ہیں، جبکہ عرس کے دوران مینوئل سویپنگ، پانی کے چھڑکاؤ، مکینیکل واشنگ اور داتا دربار سے ملحقہ گلیوں، بازاروں اور چہلم کے جلوس کے راستوں پر چونے کے چھڑکاؤ کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں، مجالس اور داتا دربار کے اطراف صفائی ٹیمیں ہر وقت موجود رہیں گی تاکہ زائرین اور شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے