اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ امن منصوبے کا خیرمقدم، فلسطینی ریاست کے قیام پر زور

31 Jul 2026
31 Jul 2026

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ امن منصوبے کے تحت غیر مسلح ہونے کے فریم ورک پر عمل درآمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس پیش رفت کو مثبت قدم سمجھتا ہے۔

ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے بورڈ آف پیس کی نگرانی میں ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور اس کامیابی کے لیے امریکہ، مصر، قطر اور ترکیہ سمیت ثالث ممالک کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جرات مندانہ قیادت میں حاصل ہونے والی یہ پیش رفت بورڈ آف پیس کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ غزہ امن منصوبے کے تحت کیے گئے تمام وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوششیں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کی راہ بھی ہموار کریں گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ امید ہے ایک قابلِ اعتماد اور مقررہ مدت پر مبنی سیاسی عمل اختیار کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں ایک آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آئے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے