اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آزاد کشمیر میں مہاجر نشستوں پر اعتراضات سازش کا حصہ ہیں: عطا تارڑ

01 Aug 2026
01 Aug 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مہاجر نشستوں پر اعتراضات سازش کا حصہ ہیں۔

 

صوبائی دارالحکومت میں  کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں میرپور ڈویژن سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) ہی حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انتخابی عمل جاری ہے اور ہر طرف شیر کے حق میں عوامی حمایت کی آواز سنائی دے رہی ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سازشی عناصر مہاجر نشستوں پر بلاجواز سوالات اٹھا رہے ہیں، تاہم عوام ان کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو قومی اور عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اقوام متحدہ کے فورم پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاست کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، تاہم جو جماعتیں کشمیر میں انتخابی مہم چلا رہی ہیں وہ عوام کو اپنے ترقیاتی منصوبوں سے بھی آگاہ کریں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ خدمت، کارکردگی اور عوامی فلاح کے میدان میں مسلم لیگ (ن) کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے