اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات، سکیورٹی ہائی الرٹ

02 Aug 2026
02 Aug 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں منعقد ہونے والی دعائیہ تقریبات کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور دیگر سینئر پولیس افسران کو سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ سپروائزری افسران خود گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں اور حفاظتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے حکم دیا کہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے، جبکہ سنائپرز بھی اہم مقامات پر تعینات کیے جائیں۔ اس کے علاوہ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ (PRU) اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گرجا گھروں کے اطراف مؤثر پٹرولنگ جاری رکھیں۔

آئی جی پنجاب نے تمام تعینات افسران اور اہلکاروں کو ہر وقت چوکس رہنے اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گرجا گھروں اور حساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بلا تعطل جاری رکھے جائیں۔

انہوں نے علما کرام، مسیحی برادری اور ضلعی امن کمیٹیوں کے اراکین پر بھی زور دیا کہ وہ باہمی تعاون کے ذریعے بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے