اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا

01 Aug 2026
01 Aug 2026

(لاہورنیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 7، 7 سال قید اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

 

 انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔عدالتی حکم نامے کے مطابق سزا پانے والے ملزمان حسن محمد، سلمان خان اور محمد دانش کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، الیکٹرک ڈیٹونیٹر، سیفٹی وائرز، سات سلنڈر، نٹ، بولٹس، بال بیرنگ، کیلیں اور بغیر لائسنس تیس بور پستول برآمد ہوا۔

دوران پراسیکیوشن ملزمان کے قبضے سے کالعدم تنظیم طالبان کے جھنڈے، جعلی شناختی کارڈز، مختلف نقشے اور ایسے کارڈ بھی برآمد ہوئے جن کے ذریعے وہ خود کو خیبرپختونخوا پولیس کے افسر ظاہر کرتے تھے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان سے برآمد ہونے والا دھماکا خیز مواد اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان کی نیت نقصان پہنچانے کی تھی۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ ملزمان نے کالعدم تنظیم کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف بھی کیا، جبکہ وہ اپنے خلاف غلط نامزدگی کے دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ تینوں ملزمان کو رواں سال اپریل میں خفیہ اطلاع پر اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں مویشی منڈی کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے