اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کی ترقی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی: مریم نواز شریف

30 Jul 2026
30 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب آج گورننس اور ترقی میں آگے ہے، پنجاب کی ترقی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

ٹریننگ کالج چوہنگ میں لیڈی پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ہونہار، ہمت والی بیٹیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی، بچیوں کے درمیان کھڑے ہو کر فخر اور جذبات بڑھ جاتے ہیں، بچیوں نے 40 ہفتوں کی ٹریننگ مکمل کی۔

انہوں نے کہا کہ بچیوں پر یقین کرنے والے والدین قابل تحسین ہیں، خواتین تمام اداروں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، پنجاب میں خواتین با اختیار بن رہی ہیں، یہ میرے لیے فخر کا مقام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وردی پہننا آسان نہیں، فرائض کا احساس لازمی ہے، پنجاب میں بچیاں سکوٹی سہولت سے مستفید ہو رہی ہیں، خواتین آج بآسانی ٹیکسی چلا کر روزگار کما رہی ہیں، خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں، پنجاب آج ہر شعبے میں سبقت لے گیا ہے، پنجاب جس طرح چل رہا ہے اس کی مثال پوری دنیا دے رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ ہے، کرائم ریٹ کم ہوگیا، ہمیں پنجاب کے گلی محلوں کو بیٹیوں کیلئے محفوظ بنانا ہے، پنجاب کو خواتین کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب سے درخواست ہے خواتین کی بھرتی کا عمل مزید آسان بنایا جائے، میں پولیس سے براہ راست رابطہ رکھتی ہوں، دفتر کے ذریعے نہیں، ٹیکنالوجی میں بڑی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو مستقبل میں کارآمد ثابت ہوگی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹریننگ کالج چوہنگ میں لیڈی پولیس افسروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پریڈ دیکھنے کیلئے آئے شہریوں کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا، پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس افسروں نے پریڈ میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے