اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

3 روز میں تیل کی عالمی قیمتوں میں 12 فیصد کمی، پاکستانی تاحال ریلیف سے محروم

29 Jul 2026
29 Jul 2026

(ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے ملک میں مہنگائی کے ستائے شہریوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

ملک میں صرف 12 روز کے دوران ڈیزل 65 روپے 8 پیسے اور پیٹرول 25 روپے 1 پیسے مہنگا  ہو چکا ہے۔17 جولائی کو ملکی سطح پر ڈیزل فی لیٹر 323 روپے 3 پیسے میں دستیاب تھا جب کہ 17 جولائی ہی کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 310 روپے 71 پیسے مقرر تھی۔ وفاقی حکومت نے 17 جولائی کے روز ہی روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کا اعلان کیا تھا۔

 

آج 29 جولائی کو ملک میں پیٹرول فی لیٹر قیمت 335 روپے 81 پیسے میں دستیاب ہے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 388 روپے 38 پیسے کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ ان 12 روز کے دوران صرف 2 بار پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی گئی ہے۔

21 جولائی کو پیٹرول 35 پیسے جب کہ 27  جولائی کو 1 روپے سستا کیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈیزل کی قیمت میں 17 جولائی سے اب تک کوئی کمی نہیں گئی۔یاد رہے کہ 17 جولائی سے عالمی مارکیٹ میں مسلسل اضافے کا رجحان بھی جاری تھا۔ 25 سے 28 جولائی تک عالمی مارکیٹ میں زبردست گراوٹ ہوئی ہے۔

3 روز میں عالمی سطح پر پیٹرولیم قیمتوں میں 12 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی  ہے ، تاہم ملکی سطح پر اب تک قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا گیا۔

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے