اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.04 قیمت فروخت : 41.11
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 315.95 قیمت فروخت : 316.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.38 قیمت فروخت : 370.04
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.98 قیمت فروخت : 194.33
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.77 قیمت فروخت : 197.12
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.99 قیمت فروخت : 74.12
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.63 قیمت فروخت : 75.76
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.52 قیمت فروخت : 904.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹبی سٹی پولیس کی کارروائی، چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

29 Jul 2026
29 Jul 2026

(لاہور نیوز) ٹبی سٹی پولیس نے دھوکہ دہی اور چوری کے مقدمے میں مطلوب ایک شاطر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم  نے جعلی پتے اور دھوکہ دہی کے ذریعے مریدکے سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے 12 توڑے چاول منگوائے تھے، ملزم  نے کسی اور کی نان شاپ کو اپنی دکان ظاہر کرتے ہوئے وہاں 6 توڑے چاول اتروائے، جبکہ باقی 6 توڑے بھاٹی چوک پہنچانے کی ہدایت کی۔

مدعی  نے نان شاپ پر سامان اتارنے کے بعد رقم وصول کرنے اور باقی آرڈر دینے کیلئے بھاٹی چوک کا رخ کیا، اس دوران ملزم  نے نان شاپ کے مالک کو بھی دھوکے میں رکھا، 6 توڑے چاول اپنے قبضے میں لئے اور موقع سے فرار ہو گیا۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ایس ایچ او ٹبی سٹی کی سربراہی میں ملزم کی تلاش شروع کی گئی، ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے مسلسل رکشے اور اپنے سفر کے روٹس تبدیل کرتا رہا، تاہم سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اس کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس  نے ملزم حمزہ کے قبضے سے مسروقہ مال بھی برآمد کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے، ایس پی سٹی عاطف امیر کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے اور تحقیقات ہر پہلو سے آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے