اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.04 قیمت فروخت : 41.11
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 315.95 قیمت فروخت : 316.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.38 قیمت فروخت : 370.04
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.98 قیمت فروخت : 194.33
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.77 قیمت فروخت : 197.12
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.99 قیمت فروخت : 74.12
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.63 قیمت فروخت : 75.76
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.52 قیمت فروخت : 904.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2026-27: پی سی بی نے نئی فٹنس پالیسی جاری کر دی

28 Jul 2026
28 Jul 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2026-27 کے لیے نئی فٹنس پالیسی نافذ کر دی ہے، جس کا اطلاق ریجنل، ڈیپارٹمنٹل، ضلعی اور زونل ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں پر ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت تمام عمر کے کھلاڑیوں کے لیے جامع فٹنس ٹیسٹنگ اور فٹنس میں بہتری کا منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ دو سطحی فٹنس پلان ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن جاوید مغل نے تیار کیا ہے، جسے بین الاقوامی کرکٹ کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔

پالیسی کے مطابق ٹائر ون میں ریجنل، فرسٹ کلاس اور گریڈ ٹو ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہوں گے، جبکہ ٹائر ٹو میں سینئر ڈسٹرکٹ، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

ٹائر ون کے کھلاڑیوں کو 11 مختلف فٹنس ٹیسٹ دینا ہوں گے، جبکہ ٹائر ٹو کے کھلاڑی آٹھ مختلف ٹیسٹوں سے گزریں گے۔ ٹائر ون میں آٹھ یا اس سے زیادہ ریڈ سکور حاصل کرنے والا کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام قرار پائے گا، جبکہ ٹائر ٹو میں چھ یا اس سے زیادہ ریڈ سکور پر کھلاڑی فیل تصور ہوگا۔

فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے کھلاڑیوں کو تمام ٹیسٹ دوبارہ دینا ہوں گے، جبکہ کامیاب کھلاڑیوں کا ہر چھ ماہ بعد دوبارہ فٹنس جائزہ لیا جائے گا۔

پی سی بی کے منظور شدہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز ملک بھر میں فٹنس ٹیسٹ منعقد کریں گے، جبکہ تمام نتائج نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنس ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے