اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.04 قیمت فروخت : 41.11
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 315.95 قیمت فروخت : 316.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.38 قیمت فروخت : 370.04
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.98 قیمت فروخت : 194.33
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.77 قیمت فروخت : 197.12
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.99 قیمت فروخت : 74.12
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.63 قیمت فروخت : 75.76
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.52 قیمت فروخت : 904.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں جدید ٹریفک وارڈن سسٹم کا آغاز

28 Jul 2026
28 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں شہریوں کو بہتر ٹریفک سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید ٹریفک وارڈن سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ، یہ نظام ابتدائی مرحلے میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ میں نافذ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق نئے نظام کا مقصد ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا اور شہریوں کو جدید، منظم اور بہتر ٹریفک سروسز فراہم کرنا ہے۔ اس فورس میں ڈاکٹرز، انجینئرز، آئی ٹی ماہرین اور دیگر باصلاحیت افراد بھی شامل ہیں تاکہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنایا جا سکے۔

ہیڈ آف ٹریفک پولیس محمد وقاص نذیر نے کہا کہ گزشتہ 20 برسوں کے دوران ٹریفک پولیس کے متعدد اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہداء اور مرحوم ساتھیوں کی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

محمد وقاص نذیر نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کے غازی، ریٹائرڈ افسران اور اہلکار بھی اس فورس کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں، جن کی خدمات ہمیشہ قابلِ قدر رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے