اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہد آفریدی کی مداح کو دھکا دینے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

26 Jul 2026
26 Jul 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے، اس بار وجہ ایک وائرل ویڈیو ہے جس میں انہیں ایک مداح کے ساتھ مبینہ طور پر سخت رویہ اختیار کرتے دیکھا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی سیکیورٹی حصار میں ایک اسٹیڈیم سے باہر آ رہے ہوتے ہیں کہ اسی دوران ایک مداح ان کے قریب آنے کی کوشش کرتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  شاہد آفریدی مداح کو پیچھے ہٹانے کے لیے ہاتھ سے دھکا دیتے ہیں  اور پھر غصے کے انداز میں اس کی جانب بڑھتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے شاہد آفریدی کے رویے کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے  معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔تاہم کئی صارفین نے سابق کپتان کا دفاع بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والا کلپ مختصر ہے اور مکمل واقعہ سامنے آئے بغیر کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا درست نہیں۔

 

 

تاحال شاہد آفریدی کی جانب سے اس وائرل ویڈیو یا اس پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے