اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل پی جی کی من مانی قیمت پر فروخت، عوام پریشان

24 Jul 2026
24 Jul 2026

(ویب ڈیسک) ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں مختلف مارکیٹوں میں مائع پٹرولیم گیس 370 سے 410 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ سرکاری طور پر مقرر کردہ قیمت 241 روپے فی کلوگرام ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ اور مارکیٹ قیمت میں نمایاں فرق کے باعث گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں ایل پی جی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں متوسط اور سفید پوش طبقے کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔

صارفین نے شکوہ کیا کہ ایل پی جی سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں، جس کے باعث انہیں مجبوری میں مہنگے داموں گیس خریدنا پڑ رہی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی فروخت سرکاری مقررہ نرخ 241 روپے فی کلوگرام پر یقینی بنائی جائے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے