شہرکی خبریں
ایرانی وزیر داخلہ کی گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
23 Jul 2026
23 Jul 2026
(لاہور نیوز) ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے اور پاکستان کے امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
