اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹائز کرنے کیلئے پہلی بار موبائل ایپ لانچ

23 Jul 2026
23 Jul 2026

(لاہورنیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ماتحت ادارے پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) نے سرحد پار تجارت کو مزید مؤثر اور ڈیجیٹل بنانے کے لیے پہلی بار موبائل ایپ متعارف کرا دی۔

 

پاکستان سنگل ونڈو کے مطابق پی ایس ڈبلیو موبائل ایپ کے ذریعے درآمد و برآمد کنندگان اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس اپنی تجارتی سرگرمیوں کی نگرانی کر سکیں گے۔

ادارے کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے درآمدی اور برآمدی ڈیکلیئریشنز کی مانیٹرنگ، کسٹم کلیئرنس کی رئیل ٹائم اپڈیٹس اور ریگولیٹری کمپلائنس سے متعلق سہولیات دستیاب ہوں گی۔

پی ایس ڈبلیو کے مطابق صارفین کو مختلف سرٹیفکیٹس تک آن لائن رسائی، صوبائی سیس اور بینک گارنٹی ریلیز کی درخواست دینے کے آپشنز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

موبائل ایپ میں پیمنٹ سلپ آئی ڈی اور پیمنٹ مینجمنٹ سسٹم کی سہولت بھی شامل ہے، جبکہ صارفین کی رہنمائی کے لیے کسٹمر سپورٹ کا نظام بھی موجود ہوگا۔

پاکستان سنگل ونڈو کے مطابق اس اقدام کا مقصد تجارت کے عمل کو تیز، شفاف اور آسان بنانا ہے تاکہ درآمد کنندگان، برآمد کنندگان اور متعلقہ اداروں کو جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے