اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.09
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.87 قیمت فروخت : 317.44
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.79 قیمت فروخت : 372.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.44 قیمت فروخت : 194.79
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.94 قیمت فروخت : 197.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.64 قیمت فروخت : 75.78
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.97 قیمت فروخت : 904.60
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موسلادھار بارش، ایم ڈی واسا کی نکاسی آب کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

23 Jul 2026
23 Jul 2026

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیش نظر واسا نے نکاسی آب کیلئے ہنگامی اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے بارش کے دوران مال روڈ، کوپر روڈ اور لکشمی چوک سمیت مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈائریکٹر گنج بخش ٹاؤن میاں حامد لعل  نے انہیں نکاسی آب آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ایم ڈی واسا نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو مکمل استعداد کے ساتھ چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اور عملہ مشینری سمیت فیلڈ میں متحرک رہے تاکہ بارشی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے وہاں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز کے ذریعے چلایا جائے تاکہ نکاسی آب کا عمل متاثر نہ ہو۔

ایم ڈی واسا نے مزید ہدایت کی کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے پمپس مکمل طور پر آپریشنل رکھے جائیں اور پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ سے بچنے کیلئے سکرینوں کی بروقت صفائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز کو اپنے اپنے علاقوں کی مسلسل نگرانی کرنے اور نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے فوری انخلا کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے