اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 317.18 قیمت فروخت : 317.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.39 قیمت فروخت : 197.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پولٹری مصنوعات کے نئے نرخ، برائلر سستا، انڈے مزید مہنگے

21 Jul 2026
21 Jul 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے نئے سرکاری نرخ جاری کر دیئے گئے، جن کے مطابق برائلر مرغی کی قیمت میں کمی جبکہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی کے بعد نئی قیمت 504 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ بازار میں صاف گوشت 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ ریٹ 320 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 334 روپے فی کلو جبکہ پرچون سطح پر زندہ برائلر کی قیمت 348 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ دو روز کے دوران برائلر کی قیمت میں مجموعی طور پر 22 روپے فی کلو اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

ادھر انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نئی سرکاری قیمت 251 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 7 ہزار 410 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے دوران انڈے مجموعی طور پر 25 روپے فی درجن تک مہنگے ہو چکے ہیں، جس پر شہریوں  نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے