اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.40 قیمت فروخت : 41.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.15 قیمت فروخت : 277.65
  • یورو قیمت خرید: 318.04 قیمت فروخت : 318.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.87 قیمت فروخت : 371.54
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.55 قیمت فروخت : 197.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.93 قیمت فروخت : 198.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.78 قیمت فروخت : 73.91
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.46 قیمت فروخت : 75.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.89 قیمت فروخت : 903.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈر 18 ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان نے عمان کو 0-5 سے شکست دیدی

20 Jul 2026
20 Jul 2026

(ویب ڈیسک)عمان کے شہر مسقط میں جاری مینز و ویمنز فائیو اے سائیڈ انڈر 18 ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان نے عمان کو 0-5 سے شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے عثمان نے دو ، عدیل ، یحییٰ نجیب اور فرحان اسلم نے ایک ایک گول سکور کیا۔

پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی سمیت پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ کمیٹی چیئرمین اولمپین اصلاح الدین صدیقی ، اولمپین حسن سردار و چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپین سمیع اللہ خان سمیت ممبران نے قومی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اگلے میچز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

پاکستان مینز ٹیم دوسرا میچ 20 جولائی کو پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش – رات 9:30 بجے، 21 جولائی کو پاکستان بمقابلہ بھارت – رات 9:30 بجے، 23 جولائی کو  پاکستان بمقابلہ عمان – شام 6:00 بجے، 23 جولائی کو پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش – رات 9:30 بجے  اور 24 جولائی کو پاکستان بمقابلہ بھارت – رات 9:00 بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویمنز ٹیم کے میچز شیڈول کےمطابق 20 جولائی کو پاکستان بمقابلہ عمان – شام 7:30 بجے، 21 جولائی کو پاکستان بمقابلہ ایران – رات 8:00 بجے، 23 جولائی کو پاکستان بمقابلہ عمان – شام 7:30 بجے اور  24 جولائی کو پاکستان بمقابلہ ایران – رات 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے