اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عامر خان کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، کھیلوں کے فروغ پر گفتگو

19 Jul 2026
19 Jul 2026

(لاہورنیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے عالمی شہرت یافتہ برطانوی پاکستانی باکسر عامر خان نے ملاقات کی، جس میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی فلاح، اوورسیز پاکستانیوں کے کردار اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عامر خان نے اپنی محنت، صلاحیت اور عزم سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا، کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک اور مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی اور کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، اوورسیز پاکستانی مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے سیاسی کیریئر میں کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی، جبکہ باصلاحیت نوجوانوں کا سیاست میں آنا ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مثبت عمل ہے۔

اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ کراچی میں باکسنگ اکیڈمی اور سپورٹس کمپلیکس کے قیام پر غور جاری ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں اور عوام کی خدمت کے لیے سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے