اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عالیہ ریاض سمیت 8 کھلاڑیوں کیلئے ٹیم کے دروازے کھلے ہیں، فاطمہ ثنا

19 Jul 2026
19 Jul 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ٹیم سے الگ کی جانے والی سینیئر آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور ارم جاوید سمیت 8 کھلاڑیوں کے لیے دروازے کھلے ہیں تاہم وہ بہترین کارکردگی اور عمدہ فٹنس کی بنیاد پر ہی دوبارہ جگہ بنا سکتی ہیں۔

دورہ سری لنکا پر روانگی سے قبل مختصر قومی تربیتی کیمپ کے اختتام کے موقع پر نیشنل بینک اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ویمن کپتان فاطمہ ثنا نے کہا کہ انگلینڈ میں منعقدہ عالمی ویمن ٹی ٹوئنٹی کپ میں کارکردگی مایوس کن ضرور رہی لیکن اب غلطیوں کو دوہرانے کے بجائے ان سے سیکھنے کی کوشش کریں گے

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی مضبوط ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی کے لیے پر امید ہیں، ماضی کو بھول کر اب مستقبل کی طرف نگاہیں ہیں، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہتر سے بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، سری لنکا کا موسم پاکستان سے ملتا جلتا ہے، مقامی کنڈیشنز سے خود کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔

فاطمہ ثنا نے کہا کہ فیلڈنگ کو بہتر بنایا ہے، مختصر تربیتی کیمپ میں مینٹور اور ہیڈ کوچ وہاب ریاض کی زیر نگرانی بولنگ اور بیٹنگ میں بھی بہتری آئی ہے، فٹنس کو زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے، ذاتی طور پر دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت پر مسرور ہوں، لیگ میں کھیلنے کا تجربہ پاکستان ٹیم کے کام آئے گا، دیگر پاکستانی ویمن کرکٹرز بھی لیگ میں شریک ہوں تو بہت خوشی ہوگی۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈز 15 ، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گے، فاطمہ ثناء ون ڈے سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فاطمہ ثنا کی جگہ منیبہ علی قیادت کریں گی، فاطمہ ثناء ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ میں شرکت کریں گی

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے