اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فٹ بال کے عالمی میلے کا آج رات فیصلہ کن معرکہ، تاج کس کے سر سجے گا؟

19 Jul 2026
19 Jul 2026

(لاہور نیوز) فٹ بال کے شائقین کا برسوں پر محیط انتظار آج رات اپنے اختتام کو پہنچے گا، جب فیفا ورلڈ کپ 2026 کا گرینڈ فائنل ارجنٹینا اور سپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آج رات کے تاریخی مقابلے کے ساتھ ناصرف نئی عالمی چیمپئن ٹیم کا فیصلہ ہوگا بلکہ ایک ماہ سے زائد عرصے پر محیط سنسنی خیز ٹورنامنٹ بھی اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔

ارجنٹائن اور سپین کی ٹیموں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی، ارجنٹینا نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ سپین نے فرانس کو زیر کر کے ٹائٹل کی دوڑ میں اپنی مضبوط موجودگی کا ثبوت دیا، دونوں سکواڈز میں عالمی معیار کے کھلاڑی شامل ہیں، جن کی مہارت، رفتار اور تجربہ اس مقابلے کو غیر معمولی اہمیت دیتے ہیں۔

فٹ بال ماہرین کے مطابق یہ فائنل حکمتِ عملی، اعصاب اور مہارت کا سخت امتحان ہوگا، دونوں ٹیمیں مضبوط دفاع اور جارحانہ کھیل کی صلاحیت رکھتی ہیں، اس لیے شائقین کو نوّے منٹ تک کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کی توقع ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر میچ اضافی وقت یا پنالٹی شوٹ آؤٹ تک بھی جا سکتا ہے۔

دنیا بھر میں کروڑوں شائقین اس تاریخی مقابلے کو براہِ راست دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، مختلف ممالک میں بڑی بڑی سکرینوں پر میچ دکھانے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی فائنل سے متعلق جوش و خروش عروج پر ہے۔

فاتح ٹیم نہ صرف دنیا کی بہترین فٹ بال ٹیم ہونے کا اعزاز اپنے نام کرے گی بلکہ عالمی فٹ بال کا سب سے باوقار ٹائٹل بھی اپنے ملک لے جائے گی، جبکہ شکست کھانے والی ٹیم شاندار مہم کے باوجود ٹرافی سے محروم رہ جائے گی۔

آج رات دنیا کی نظریں اسی ایک سوال پر مرکوز ہوں گی کہ ورلڈ کپ 2026 کا تاج آخر کس کے سر سجے گا؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے