سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر حسن علی سے منسوب وائرل ویڈیو، اہلیہ سامعہ کا ردعمل آگیا
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اپنے شوہر سے منسوب ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر بھارت سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کو ٹرین میں سفرکرتے دیکھا گیا جسے پولیس کی جانب سے تشددکانشانہ بنایاگیا۔
ویڈیوکے حوالے سے دعویٰ کیاگیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص پاکستان کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی حسن علی ہے۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
سامعہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ بس دکھ صرف اس بات کا ہے کہ دونوں ملکوں کی عوام کتنی معصوم ہے جو کسی بھی جھوٹی نیوز پر یقین کرکے اسے فروغ دیتی ہے۔
انہوں نے مزید لکھاکہ بھارت گئے ہوئے 3 سال ہوگئے ہیں، لگتا ہےلوگ ہمیں یادکررہے ہیں، بس بلانےکابہانہ ڈھونڈرہے ہیں۔اس کےساتھ ہی سامعہ نے وائرل ویڈیو کو مزاحیہ انداز میں نظر انداز کرتے ہوئے ہنسنے کے ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔
