اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ 2026 کا فائنل آج، اسلام آباد میں بڑی سکرین پر میچ دکھانے کی تیاریاں

19 Jul 2026
19 Jul 2026

(لاہورنیوز) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا گرینڈ فائنل آج امریکا کی ریاست نیو جرسی میں ارجنٹینا اور سپین کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے لیے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فٹبال شائقین میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

 

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے نے فائنل میچ براہ راست دکھانے کے لیے ڈی چوک پر 15 فٹ بلند اور 98 فٹ چوڑی بڑی سکرین نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انتظامیہ کے مطابق 600 سے زائد فیملیز میچ براہ راست دیکھ سکیں گی۔

فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔ میچ کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے تحت چائنہ چوک سے ایکسپریس چوک تک ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی۔

شہریوں کو نائنتھ ایونیو، ناظم الدین روڈ اور فضل حق روڈ متبادل راستوں کے طور پر استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ارجنٹینا نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر جبکہ سپین نے فرانس کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، فٹبال ماہرین کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے، جو ضرورت پڑنے پر اضافی وقت یا پنالٹی شوٹ آؤٹ تک بھی جا سکتا ہے۔

فاتح ٹیم عالمی فٹبال کا سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کرے گی جبکہ ایک ماہ سے زائد عرصے پر محیط ورلڈ کپ 2026 کا بھی آج اختتام ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے